ساہیوال: غیر قانونی کالونیوں کے خلاف مکینوں‌کا احتجاج

ساہیوال( نمائندہ خصوصی) ساہیوال میں غیر قانونی کالونیوں کے خلاف مکینوں کا احتجاج، سینکڑوں مکینوں کا کالونی مالکان اور ڈویلپرز کو گرفتار کرنے کا مطالبہ،ڈویلپرز نے انتظامیہ کی آشیر باد سے لوٹ مچائی، رقوم ادا کرنے کے باوجود نہ رجسٹری ہو رہی ہے نہ ترقیاتی کام، متاثرین کی انتظامیہ اور ڈویلپرز کے خلاف نعرے بازی، تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں رحیم سٹی، زین بلاک، اور حیدر بلاک نامی رہائشی کالونیوں کے مالکان نے سبز باغ دکھا کر شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، کروڑوں کی رقوم وصول کرنے کے باوجود کالونیوں کا این او سی حاصل نہیں کیا جس کی بنا پر مذکورہ کالونیاں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، نہ مالکانہ حقوق ہی دئیے گئے ہیں۔ مکینوں کے بارہا مطالبات کے باوجود کالونی کے مالکان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی تو متاثرین نے آج93/6-Rسے کالج چوک تک احتجاجی مظاہر ہ کیا اور کالج چوک میں دھرنا دیا۔اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال کنول بھٹو نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو یقین دہانی کروائی کالونی مالکان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا جس پر متاثرین منتشر ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں