دوسرا کرکٹ ٹیسٹ، حسن علی اور محمد عامر ان فٹ

ابوظبی: سری لنکاکے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست کھانے کے بعد پاکستان ٹیم کوسیریزبچانے کیلئے دوسرا ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے اور اس اہم معرکے سے قبل اُس کے دو اہم بولرز محمد عامر اور حسن علی ان فٹ ہوگئے ہیں۔
اگرچہ دوسرے ٹیسٹ میں محمدعامرکے کھیلنے کا کسی حد تک امکان ظاہرکیاجارہاہے تاہم حسن علی کی مشکوک انتہائی مشکل ہے۔جن کے متبادل کیلئے وہاب ریاض موجود ہیں جبکہ سلیکٹرزآف اسپنر محمد نوازکو سولہویں پلیئرکے طورپر اسکواڈ میں شامل کرنے پر غورکررہی ہے جبکہ اسپن آپشن کے طورپرمحمد اصغر اور بلال آصف پہلے ہی اسکواڈ میں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں یاسرشاہ کا ساتھ دینے کیلئے دوسرے اسپیشلسٹ اسپنرکی خاصی کمی محسوس کی گئی تھی لیکن دوسرے ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ میں ممکنہ سوئنگ کے سبب پاکستان ٹیم ایکبارپھر تین فاسٹ بولرزاورایک اسپنرکے ساتھ میدان میں اُترسکتی ہے۔
اگر فاسٹ بولرکوکھلانے کا آپشن استعمال کیا گیا توحسن علی کی جگہ وہاب ریاض ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ اگرابوظہبی ٹیسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی بنائی گئی تو محمد نواز،محمد اصغر یا بلال آصف میں سے کسی ایک کو میدان میں اُتارا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں