افغانستان میں چھپے دہشت گردوں کی فائرنگ سے نائب صوبیدار شہید

پشاور(ویب نیوز): افغان سرحد کے پار چھپے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبے دارشہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحد کے پار سے راجگال میں مستل درے پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائب صوبے دار اظہر علی کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں