قبضہ کی زمین پر بس اڈہ، عدالت نے شفقت جاوید کو طلب کر لیا

ساہیوال (بیورورپورٹ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس محمد علی نے پیپلزپارٹی ضلع ساہیوال کے صدر ذ کی چوہدری کے بھائی شفقت جاوید کی طرف سے جی ٹی روڈ بیرون اڈا لاریاں کے قریب مرزا عبدالرشید مرحوم کی جائیداد پر قبضہ کرکے بسوں‘ویگنوں کے اڈے چلانے پر فریقین کو طلب کر لیا. تفصیلات کے مطابق شفقت جاویدنے عبدالرشید نامی شخص کی جائیداد پر قبضہ کر کے ویگن اڈہ بنا رکھا ہے. 15جون 2009کو ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال محمد یونس نے مرزا عبدالرشید کی 17مرلے کی ورکشاپ پر قبضہ کرکے اڈا چلانے پر ٹی ایم اے کو شفقت جاوید سے قبضہ لینے کاحکم دیا مگر شفقت جاوید 8 سال سے عدالت عالیہ سے حکم امتناعی لے کر اڈہ چلا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں