عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ نوریز شکور کو ملنے کا امکان

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نے ساہیوال میں آئندہ انتخابات میں ایم این اے کی نشست کے لیے چوہدری نوریز شکور جب کہ ایم پی اے کے لیے چوہدری صغیر انجم کو ٹکٹس دینے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔جبکہ مسلم لیگ ساہیوال میں اپنے سابق امیدواران کو ہی ٹکٹ جاری کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے نوریز شکور اور صغیر انجم کو ان کی ضلعی سطح پر کارکردگی دیکھتے ہوئے انھیں امیدوار بنانے کا گرین سگنل دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ملک ندیم کامران نواز برادران کے اچھے برے وقتوں کے ساتھی ہیں اس لیے انھیں صوبائی سیٹ کے لیے ٹکٹ دیا جائے گا ۔عمران شاہ ولی حلقے میں مریدین کی کثیر تعداد کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو مضبوط امیدوار نظر آتے ہیں۔ پی ٹی آئی کا ٹکٹ اگر نوریز شکور کو جاری ہوتا ہے تو ساہیوال میں پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہو سکتی ہے جس سے مسلم لیگ ن کو فائدہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں