تعصب سے پاک معاشرے کی تعمیرہمارا مقصد ہے: شیخ اعجاز

ساہیوال(بیورورپورٹ)اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ ملکی سلامتی‘ استحکام اور امن کیلئے کام کرنے والوں کے جوتے صاف کرنے کیلئے تیار ہیں انتہاء پسندی‘تشدد‘تعصب اور فرقہ واریت سے پاک معاشرہ ہماری تحریک‘مشن اور ایک مقصد ہے۔ جو لوگ امن پسند قوتوں کو برداشت نہیں کرتے وہ شرپسندوں کے حامی ہو سکتے ہیں پاکستان کے نہیں۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی اداروں پاک فوج‘انتظامیہ‘پولیس‘ ریسکیو1122‘واپڈا‘میونسپل کاپوریشن‘وکلاء‘علماء کرام‘تاجروں‘ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ہر طبقہ فکر کی محرم الحرام کے دوران پرامن بھائی چارے‘راواداری اور قیام امن کے لئے بھرپور خدمات کو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اللہ کی رضا‘ پاکستان کی بقاء اور عوام کے تحفظ کیلئے اداروں کے ساتھ ہیں ملک دشمنوں کی سازشیں بے نقاب بنانے کیلئے ہرسطح پر اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔انہوں نے مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین سید مہدی رضا‘رضا عباس ہمدانی‘سید کوثر شاہ‘محمدحسن حسینی‘مولانا محمد حسن معصومی‘ سید اسد رضا مشہدی‘راناشوکت‘شیخ ساجد‘حافظ بلال‘ سید کاشف‘ مظہر شاہ‘سید زاہد گیلانی‘ سردار احمدسردار‘مفتی زاہد سعیدی‘ مولانا عبدالمنان‘مہدی شاہ‘ حادی شاہ‘ رانا جاوید‘ عابد گیلانی اور امن کمیٹیوں کے ممبران و عہدیداران کو مبارکباد اور تمام مکاتب فکر کے علماء کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں