ساہیوال (بیورورپورٹ)ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد نے کہاہے کہ عوام کو قدرتی آفات سے بچاؤ کی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔حکومت عوام کو نا گہانی آفات سے نمٹنے کیلئے خصوصی پروگرام شروع کر رہی ہے جس میں عوام کو مناسب تربیت فراہم کی جائے گی تا کہ انہیں ان آفات سے نمٹنے کیلئے آگہی مل سکے۔وہ یہاں اپنے دفتر میں آفات سے آگہی کے قومی دن کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز‘ایمرجنسی آفیسرز اور دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت 8اکتوبر کو یہ خصوصی دن منا رہی ہے تا کہ آفات سے نقصان کم سے کم ہو جس دوران سیمینارز منعقد ہونگے اور ڈویژن کے تمام بڑے شہروں میں بینرز اور سٹیمرز لگائے جائیں گے تا کہ عوام کو شعور دیا جا سکے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس دن کے حوالے سے جناح ہال میں سید مصطفی زیدی آرٹس گیلری میں خصوصی تصویری نمائش لگائی جائے جبکہ مختلف سکولوں اور کالجوں میں سیمینارز ہوں جہاں بچوں کو عملی تربیت دی جائے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7اکتوبر ہفتے کے روز شہر کے تمام معروف چوراہوں پر ٹریفک کانسٹیبل شہریوں کو پمفلٹ تقسیم کریں گے جس میں سیلاب‘آگ‘گیس سلنڈر پھٹنے‘زلزلہ اور تیز بارش سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کی آگہی دی جائیگی۔انہوں نے بتایا کہ 2005کے زلزلے کی یاد میں میونسپل کارپوریشن میں صبح 8بجکر 50منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی جس کے بعد ریسکیو دفتر تک واک کی جائیگی جس میں شہری اور طلبہ کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔انہوں نے ریسکیو 1122کو واک کے بعد شہر میں فلیگ مارچ کرنے کی بھی ہدایت کی۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments