ریسکیو ساہیوال کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ

ساہیوال (بیورورپورٹ)ریسکیو 1122 ساہیوال کو ماہ ستمبر میں 2017 کے دوران 55093 کالز موصول ہوئیں جن میں سے2377یمرجنسی جبکہ46649غیر متعلقہ کالز تھیں جن میں ریسکیو 1122 ساہیوال نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر2377 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا ریسکیو1122 ساہیوال نے جن 2377ایمرجنسی کالز پر رسپونڈ کیاان میں روڈ ایکسیڈنٹ01‘ میڈیکل ایمرجنسیز1198‘ آگ لگنے کے واقعات17‘ کرائم کال92‘ ڈو بنے کے واقعات01 اور268متفرق واقعات شامل ہیں جبکہ458لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی اور مختلف واقعات میں 63 لوگ جاں بحق ہوئے۔ضلع بھر کے ہسپتالوں سے پیشنٹ ٹرانسپورٹ/ریفر سروس کے تحت ماہ ستمبرکے دوران 438 لوگوں کو صوبہ کے دیگر بڑئے ہسپتالوں میں شفٹ کیاجن میں سے144 مریضوں کو لاہور‘ 04 کو فیصل آباداور06 کو ملتان شفٹ کیاجبکہ 284 مریضوں کو RHC,s سے DHQ میں شفٹ کیا۔یوم عاشور کے موقع پر ریسکیور1122 ساہیوال نے ٹوٹل 621 عزاداروں کو موقع پر طبی سہولیات دیں جن میں 603 عزاداروں کو فرسٹ ایڈ دی جبکہ 18 کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد نزدیکی ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر خالد عبداللہ نے ریسکیو 1122 ساہیوال کے عملہ کو بہترین کارگردگی پرشاباش دیتے ہوئے کہا کہ امن وا مان کی ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میٹنگ بسلسلہ یوم عاشور میں اٹھائے جانیوالے نکات اور احکامات کو عملی جامہ پہننے کیلئے تمام ریسکیورز نے جذبہ اور پوری دلجمعی سے اپنی اپنی ڈیوٹیز دیکر ثابت کردیا کہ دن ہو یارات‘ اندھی ہو یا طوفان‘زلزلہ ہوآگ‘حادثہ ہو یا سانحہ ریسکیو 1122 کے جو ان اپنی جانوں کی پروا ہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی زندگیوں اور املاک کو بچاتے رہیں گے اور محفوظ معاشرے کے قیام میں ہمیشہ سرگرم رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں