ساہیوال: رورل روڈ پروگرام ، دیہات کو ملانے والی 3 سڑکیں مکمل

ساہیوال(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب کے رورل روڈ پروگرام کے تحت حلقہ پی پی 221 میں مختلف دیہات کو ملانے والی تین سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جس پر 15 کروڑ 46 لاکھ 73 ہزار روپے کی لاگت آئی ہے۔یہ تینوں سکیمیں صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ملک ندیم کامران کی سفارش پر مکمل کی گئی ہیں تا کہ ان دیہات کت سینکڑوں شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آ سکیں۔تفصیلات کے مطابق 2 کروڑ 96 لاکھ روپے کی لاگت سے مڈھالی روڈ سے چکنمبر82/6-R تک 4 کلومیٹر سڑک راجباہ 6 آر کے ساتھ ساتھ مکمل کی گئی ہے جبکہ دوسری سڑک چکنمبر72/4-R سے کچا پکا نورشاہ روڈ براستہ چکنمبر79/5-R اور چکنمبر80/5-R تعمیر کی گئی ہے۔5 کلومیٹر طویل اس اہم سڑک پر تقریباً5 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔رورل روڈ پروگرام کے تحت حلقہ پی پی 221 میں تیسری سڑک مڈھالی روڈ سے کچا پکا نورشاہ روڈ تک براستہ چکنمبر86/6-R اور چکنمبر85/6-R تعمیر کی گئی ہے۔ساڑھے6 کلومیٹر طویل اس سڑک پر 5 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔پروگرام کے تحت ان تینوں سڑکوں کو کارپٹ کیا گیا ہے تاکہ عوام زیادہ عرصہ تک استفادہ حاصل کر سکیں۔حلقہ پی پی 221 کے دیہات کے مکینوں نے کارپٹ روڈ کی تعمیر پر صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کا شکریہ ادا کیا ہے جن کی ذاتی دلچسپی سے ان سڑکوں کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں