ساہیوال: پنجاب ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس سروس ایسوسی ایشن کے انتخابات

ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب ٹریژری اینڈ اکاؤنٹس سروس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام امیدواروں کو بلامقابلہ اگلے 2 سال کیلئے منتخب کر لیا گیا۔نومنتخب باڈی کے مطابق عمر فاروق جٹ صدر‘محمد علی خان جنرل سیکرٹری‘اظہر مجید وائس پریذیڈنٹ 1 اور ریاض عباس شاہ وائس پریذیڈنٹ 2‘سعید احمد متیال ایڈیشنل جنرل سیکرٹری‘ محمد زبیر جوائنٹ سیکرٹری‘ محمد صادق فنانس سیکرٹری اور الطاف حسین کو سیکرٹری اطلاعات کے فرائض سر انجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر/ الیکشن آفیسر محمد مزمل غوری نے منتخب اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ملازمین کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں