پنجاب پولیس میں نو ہزار آسامیوں‌پر بھرتی کا اعلان

لاہور(ویب نیوز )پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس میں کانسٹیبلز اورٹریفک اسسٹنٹ کی 8988 آسامیوں پر بھرتی کا اعلان،پنجاب کے چھ اضلاع میں ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے لیے بھی 1225 آسامیوں کی منظوری دی گئی،فارم تمام اضلاع کی پولیس لائنز سے ملیں گے ،اضلاع میں دو فیز میں بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جائے گا، پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس میں بھرتی کے لیے پولیس افسران کے بورڈ بھی تشکیل دے دئیے گیے ،پنجاب پولیس میں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل کے لئے 7763 آسامیاں ،درخواستوں سے لے کر فزیکل ٹیسٹ اور انٹرویو کی تاریخوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے،حافظ آباد میں 42 ،منڈی بہاؤالدین میں237،گجرات میں 397 لوگ بھرتی ہونگے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 59 ، جھنگ میں 207 ،چینیوٹ میں 187 نوجوان بھرتی کیے جائیں گے،ڈیرہ غازی خان میں 469 ،راجن پور میں 262، مظفر گڑھ میں 283 آسامیاں، لیہ میں 22 ،بہاولپور میں 128،بہاولنگر میں 269،رحیم یار خان میں 461 اسامیاں ہونگی ۔میانوالی میں 61 ،لودھراں میں 150،سرگودھا میں 114،شیخوپورہ میں82 آسامیاں ہونگی۔قصور میں 60،ننکانہ صاحب میں 115،گجرانوالہ میں 598 نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا،سیالکوٹ میں 293 فیصل آباد میں 796 ، ساہیوال میں 186 ، پاکپتن میں 103 آسامیاں۔راولپنڈی میں 292 ، جہلم مں 112 ، چکوال میں 62 اور اٹک میں 32 آسامیاں ۔ملتان میں 498 ،خانیوال میں 86 ، وہاڑی میں 169لوگوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی کیاجائےگا ۔خوشاب میں 32 ، بھکر میں 73، اوکاڑہ میں 114 اسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔پنجاب کے چھ اضلاع میں ٹریفک اسسٹنٹ کی بھی 1225 آسامیوں کا اعلان لاہور میں 425 ،راولپنڈی میں 135، گوجرانوالہ میں75 نوجوان بھرتی ہونگے۔فیصل آباد میں 100 ، ملتان میں 90 اور سیالکوٹ میں 400 ٹریفک اسسٹنٹ بھرتی ہونگے ۔لاہور میں ڈی آئی جی شاہد حنیف بورڈ کے چئیرمین،راناایاز سلیم سیکرٹری،کرار حسین ممبرمقرر ل۔حافظ آباد میں ڈی آئی جی عامرذوالفقارچئیرمین،ڈی پی او سیکرٹری کامران ممتازممبرمقرر۔منڈی بہاؤالدین میں ڈی آئی جی کامران خان چئیرمین،ڈی پی اوسیکرٹری،فیصل مختارممبرمقرر۔گجرات میں ڈی آئی جی احمد اسحاق جہانگیرچئیرمین،ڈی پی او سیکرٹری معازظفرممبرمقرر ۔ٹریفک بھرتی کے فاروق مظہر چئیرمین،رائے اعجاز سیکریٹری،عاطف نزیر ممبر ہونگے ۔گوجرانوالہ میں افضل محمود بٹ چیئرمین،آصف چیمہ سیکرٹری،طارق محمود ممبرمقرر ۔راولپنڈی میں کیپٹن (ر) احسان طفیل چیئر مین،یوسف علی سیکرٹری،عامرعبداللہ خان ممبر ۔فیصل آباد میں ڈاکٹر اختر عباس چیئر مین،بقا محمد سیکرٹری،محمد معصوم ممبر ہونگے۔ملتان میں راجہ رفعت چیئرمین،محمد شریف سیکرٹری،جاوید بشیر ممبر ہونگے۔سیالکوٹ میں وقار عباسی چیئرمین،رفعت حیدر سیکرٹری جبکہ خالد بشیر ممبر ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں