انتخابی اصلاحات بل کرپٹ لوگوں کو اعزاز دینے کے مترادف ہے: بابر اعوان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ کل کا دن قومی تاریخ کاسیاہ دن تھا۔ نا اہل وزیر اعظم کو نااہل پارلیمنٹ اور نااہل اکثریت نے پروانا دیامگر اس طرح نواز شریف کی نااہلی ختم نہیں ہوسکتی۔ ن لیگ نے الیکشن کمیشن اور آئین کو ایک دوسرے کے مقابلے پر کھڑا کر دیا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان کی بار ایسوسی اسیشن کے وکلا اس قانون کے مخالف ہیں اور اس قانون کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔بابراعوان نے کہا کہ اس طرح ملک بھر کے مجرموں کو تحفظ ملے گا ۔ پی ٹی آئی اس ترمیم کو سپریم کورٹ کے سامنے رکھے گی۔پارلیمنٹ صرف ن لیگ کی نہیں۔کل وزیرداخلہ کہتے ہیں کہ ریاست کے اندر ریاست نہیں چلے دیں گے تو نام لیں کہ وہ کسے کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے منہ میں مودی کی زبان اور بی جے پی کے الفاظ ہیں۔ بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس اصلاح نے آ ئندہ آنے والے دنوں میں جو بڑے بدعنوانوں کو تمغات سے نوازنے کی بنیاد رکھ دی ہے اور اس کا آغازنواز شریف کو تمغہ دے کر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں