مبینہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی کم سن ملازمہ کی قبرکشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا حکم

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) کم سن گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر کے دفن کرانے کے معاملہ پر لڑکی کے چچا کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ سردار نوید احمد نے کل لڑکی کی قبر کشائی کر کے پاوسٹ مارٹم کا حکم جاری کر دیا۔اس ضمن میں عدالت نے تھانہ فرید ٹاؤن کے ایس ایچ او اور ایم ایس ڈی ایچ کیو کو انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 89/6-آر کی رہائشی 13 سالہ ثنا کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ۔پولیس کے مقدمہ درج نہ کرنے پر ثنا کے ورثا نے 22 ستمبر کو پریس کلب کے باہر احتجاج کیا جس میں مہر جعفر کاٹھیا پر قتل اور زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ورثا نے پولیس پر دباؤ ڈال کر مک مکا کرنے کے الزامات لگائے تھے ڈی پی او ساہیوال کی ہدایت پر پولیس نے لڑکی کے چچا شعبان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور کل 2 اکتوبر کو عدالت کے حکم کے مطابق کم سن ملازمہ کا قبر کشائی کے بعد پوسٹ ماڑٹم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں