ساہیوال: چور موبائل،زیورات اور ٹرانسفر لے اڑے

ساہیوال( بیورورپورٹ)چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان ایل ای ڈی ‘موبائل فون ‘طلائی زیورات اور بجلی ٹرانسفارمر لے اڑے ۔ چوری کی واردات نواحی گائوں 58/G-D میں ہو ئی جہاں محمد حسین وغیرہ4ملزمان نے ایک شخص پہلوان کے گھرکے تالے توڑ کر گھر سے مو بائل فون ‘ ایل ای ڈی اور طلائی زیورات کل مالیتی1لاکھ17ہزارروپے چرالئے۔ دوسری واردات قصبہ کمیر میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے بنک بازار کا بجلی ٹرانسفارمر مالیتی 2لاکھ 25 ہزار روپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں