دو گروہوں کے مابین لڑائی کے دوران فائرنگ سے 11 سالہ بچی جاں بحق

ساہیوال( بیورورپورٹ)دو فریقین کے درمیان تصادم ‘ایک فریق کی فائرنگ کے نتیجہ میں قرآن مجید پڑھ کر واپس آنے والی 11سالہ لڑکی چل بسی ‘خاتون سمیت 2افرادزخمی ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں/G-D 65-A شرقی نے سابقہ رنجش پر ساجد اور اظہر کے درمیان جھگڑا ہوا اور ساجد نے فائرنگ شروع کردی جس کے باعث قرآن مجید پڑھ کر واپس گھر جانے والی 11سالہ سعدیہ فائرلگنے سے موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ اظہر اور بشیراں فائر لگنے سے زخمی ہوگئے۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے مقتولہ کے والد رحمت علی کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں