ساہیوال میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

ساہیوال( بیورورپورٹ) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں نامعلوم خاتون سمیت2افراد جاں بحق‘ ایک نوجوان زخمی۔پہلا حادثہ نواحی گائوں 52/5-L کے قریب پیش آیا یہاں محمد عاشق اپنے والد محمد عیسیٰ کے ہمراہ سائیکل پر چک نمبر43/3-R سے اڈا گیمبر جارہاتھا کہ راستے میں پیچھے سے تیزر فتار کار نمبری1341/GAA نے ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں محمد عیسیٰ شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جبکہ کار ڈرائیور حسن علی فرارہوگیا۔ دوسرا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر 98/9-L لکاں والا پل کے قریب ہوا یہاں تیزر فتار ٹرالہ نے موٹرسائیکل رکشہ میں ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 60سالہ نامعلوم عورت جاں بحق اور 20سالہ نوجوان قاسم شدید زخمی ہوا جسے ریسکیو1122نے طبی امدادد یکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں