پنجاب بھر کے اساتذہ کے دوران کلاس موبائل فون کے استعمال پر پابندی

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کے سکول اساتذہ کے دوران کلاس موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تعلیمی دوارانیے میں موبائل فون کے استعمال پر محکمانہ کارروائی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں کے اساتذہ پر دوران تدریس موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سکول آمد پر موبائل فون اداراے کے سربراہ کے پاس جمع کروانا ہوں گے۔ انتہائی ہنگامی صورت حال میں صرف سٹاف روم میں کال سنی یا کی جا سکے گی۔خلاف ورزی کی صورت میں ادارے کے سربراہ اور متعلقہ ٹیچر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بچے اور والدین بھی کلاس میں موبائل فون استعمال کرنے والے ٹیچر کی شکایت درج کروا سکیں گے۔ اطلاعات کے مطابق جلد ہی اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں