کراچی: خواتین پر حملہ کرنے والے کی گرفتاری پر 5 لاکھ روپے کا انعام

کراچی(ویب نیوز)کراچی پولیس نے گلستان جوہر میں خواتین کو زخمی کرنے والےحملہ آور کی تصاویر جاری کردیں ہیں،حملہ آور کی گرفتاری پر5 لاکھ انعام رکھا گیا ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ نے اعلان کیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری میں تعاون کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔پولیس کی جانب سے ملزم کے جاری کردہ حلیہ کے مطابق حملہ آور ملزم دبلا پتلا ہے اُس کی عمر 20 سے 29 سال کے درمیاناور اس کا قد 5 فٹ 7 انچ یا 9انچ تک ہے۔ 25 ستمبر سے اب تک گلستان جوہر کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ملزم کے تیز دھار آلے سے حملے میں لڑکیوں سمیت 9خواتین زخمی ہوچکی ہیں۔ان وارداتوں کی وجہ سے علاقے کی خواتین میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے، ملزم چھلاوے کی طرح اپنی کارروائی کرکے غائب ہوجاتا ہے، پولیس اس کی گرفتاری میں تاحال ناکام ہے۔قبل ازیں پنجاب کے شہر ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں بھی اس قسم کی وارداتیں ہوئی تھیں جن پر پولیس کی جانب سے 2 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں