چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری موٹر سائیکلوں سے محروم

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامز د ملزمان نقدی‘ شناختی کارڈ اور تین موٹرسائیکلیں لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات موضع کرم بلوچ میں ہو ئی یہاں نوراحمد اپنی موٹرسائیکل پر ظفر اکرم کے ہمراہ شیخ فاضل سے واپس ساہیوال آرہاتھا کہ راستے میں منظور وغیرہ 6ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی4ہزارروپے اور شناختی کارڈ ووغیرہ چھین کر فرارہوگئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان نے جی پی او سے ثاقب ندیم کی موٹرسائیکل نمبری4379/SLOمالیتی 35ہزارروپے مسجد کے باہر سے‘ لاری اڈا میں نامعلوم ملزمان نے عابد علی کی موٹرسائیکل نمبری4711/SLMمالیتی 40ہزارروپے ہوٹل کے باہر سے اور چرچ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے محمد عبداللہ کی موٹرسائیکل نمبری733/SLM مالیتی 1لاکھ 5ہزارروپے بنک کے باہر سے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں