دلہن سے زبردستی مہنگی پڑ گئی، شادی کے 14 روز بعد دولہا جیل پہنچ گیا

حیدرآباد۔/بھارت ( ویب نیوز) بیوی کے ساتھ غیر فطری عمل کرنے کی بناء پر شادی کے 14 دن بعددولہا جیل منتقل ہوگیا۔ یہ واقعہ پرانے شہر کے علاقہ امان نگر میں پیش آیا۔ رین بازار پولیس نے دلہن اور اس کے ورثاء کی شکایت پر 14 دن قبل دولہا بننے والے شیخ جاوید کو جیل منتقل کردیا۔ سب انسپکٹر رین بازار مسٹر سرینواس ریڈی نے بتایا کہ24 سالہ جاوید کی شادی امان نگر علاقہ کی ساکن سمرین بیگم سے ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق رواں ماہ کی 16 تاریخ کو جاوید اور سمرین کا نکاح ہوا۔ شادی کے چند روز بعد اس شخص نے اپنی بیوی کو زبردستی کا شکار بنایا اور اس سے غیر فطری عمل کرنے لگا،انکارپر جاوید اس پر دباؤ ڈال رہا تھا اور اپنی اس زبردستی کا ذکر والدین سے کرنے کی صورت میں دلہن اور اس کی والدہ کو ماردینے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ خاتون اپنے شوہر کی زبردستی اور غیر فطری عمل کو برداشت کرتے ہوئے بیمار پڑ گئی ۔اس بات کا علم لڑکی کے میکے والوں کو ہوا تو انھوں نے رین بازار پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔ پولیس نے شیخ جاوید کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں