بھارت میں لیڈی کنڈکٹر اور لیڈی کانسٹیبل میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

نیو دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوستان میں پولیس کا تا ثر عوام میں عام طور پر بہت منفی ہے۔ بات فلموں کی ہو یا حقیقی زندگی کی عوام اور ہندوستانی عوام کا تعلق ساس بہو والا رہتا ہے۔ گزشتہ دنوں انڈیا کے ایک شہر محبوب نگر میں خاتون بس کنڈکٹر اور لیڈی کانسٹیبل میں بھی شدید ہاتھا پائی اور گالم گلوچ دیکھنے میں آئی جب لیڈی کانسٹیبل بس میں سوار ہو کر خالی سیٹ پر برا جمان ہو گئی۔ چند منچلوں نے ہاتھا پائی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ۔یہ ویڈیو اب وائرل ہو چکی ہے اور بہت سے لوگ اسے دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں۔
ویڈیو

لڑائی کا واقعہ گزشتہ بدھ کے روز ٹی ایس آرٹی سی کی بس میں ضلع محبوب نگر میں پیش آیا۔ لڑائی کرنے والی لیڈی کانسٹبل کی شناخت راجیتا کماری اور لیڈی کنڈکٹر کی شناخت شوبھا رانی کی حیثیت سے کی گئی جو آپس میں ایک دوسرے کو کھینچ اور مارپیٹ کے علاوہ گالی گلوج کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں