کابل میں خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امام بارگاہ کے نزدیک خودکش دھماکہ.6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ۔میڈیا کے مطابق کابل کے نواحی علاقے قلعہ فتح اللہ میں نماز جمعہ کے بعد مسجد حسینیہ پر خودکش حملے میں6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے مسجد حسینیہ کے قریب پہنچنے کی کوشش کی مگر حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہا اور اس نے مسجد کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا۔ہلاک شدگان اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں