این ٹی ایس کی فیس نصف کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد( ویب نیوز) این ٹی ایس کی ٹیسٹ فیس سے اکتائے ہوئے بے روز گاروں کی سنی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک طالب علم کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے ٹیسٹ فیس نصف کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق این ٹی ایس کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کی بھاری فیس پر بے روزگار مرد و خواتین شدید تحفظات کا شکار تھے اور بعض لوگ فیس نہ ہونے کی وجہ سے امتحان نہیں دے پاتے تھے۔سوشل میڈیا پر اس ضمن میں ایک مہم بھی چلائی گئی تھی۔ گزشتہ دنوں ایک طالب علم نے چیف جسٹس کو خط لکھ کر این ٹی ایس کی فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم فیس ختم تو نہیں گئی ، چیف جسٹس نے فیس آدھی کرنے کا حکم دے کر این ٹی ایس کو پابند کیا ہے کہ وہ آئندہ تمام امتحانات میں مجوزہ فیس کی بجائے آدھی فیس وصول کرے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی اکثر یونیورسٹیز کے داخلہ ٹیسٹ اور بیشتر اداروں میں بھرتی کے امتحانات این ٹی ایس کے ذریعے ہوتے ہیں جس کے ذریعے این ٹی ایس کو بھاری رقوم وصول ہوتی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں