محکمہ جنگلات کا گارڈ رشوت لیتے ہوئے گرفتار

چیچہ وطنی( اویس سکندر سے) اینٹی کرپشن چیچہ وطنی کا چھاپہ ۔محکمہ جنگلات کا گارڈ رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار۔ 5 ہزار روپے نقدی برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے گارڈ شوکت علی نے فقیر حسین ساکن بوریوالہ روڈ سے 5ہزار روپے رشوت طلب کی ۔رشوت نہ دینے پر درخت چوری کا مقدمہ درج کروا نے کی دھمکیاں دیں۔ جس پرفقیر حسیننے محکمہ اینٹی کرپشن کو اطلاع کردی ،مجسٹریٹ درجہ اول مجیب الرحمن شامی کی سربراہی میں سرکل آفیسر شاہد شریف نے ٹیم کے ہمراہ بوریوالہ روڈ پر چھاپہ مارکر شوکت علی فاریسٹ گارڈ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اور 5ہزار روپے برآمد کر لیے ۔ انسداد رشوت ستانی پو لیس نے مقدمہ درج کر کےتفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں