محکمہ ہیلتھ پشاور میں جعلی ڈگری پر بھرتیوں کا انکشاف

پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا میں جعلی ڈگری والے ملازمین کی بھرتی کا انکشاف ۔پولیس ہسپتال میں جعلی ڈگری پر بھرتی ہونے والے ملازم کے خلاف انکوائری مکمل ،انکوائری افسران کی جانب سے جعلی ڈگری پر بھرتی ہونے والے ملازم کو برخواست کرنے کی سفارش کے باوجود ڈی جی ہیلتھ نے جعلی ڈگری والے ملازم کو گریڈ سات کی آسامی پر تعینات کردیا ۔
پولیس ہسپتال کے ایم ایس کی جانب سے ڈی جی کو بار بار مراسلے ارسال کرنے کی باوجود ڈی جی ہیلتھ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی. جعلی ڈگری پر بھرتی ہونے والے فیضان اکرم کی ڈگری انکوائری رپورٹ میں جعلی ثابت ہونے کے باوجود وہ ڈی جی ہیلتھ کی آشیر باد سے گریڈ 7 پر کام کر رہا ہے.

ذرائع کے مطابق تبدیلی اور میرٹ کا دعویٰ کرنے والی حکومت کے افسران خود ایسے کام کر کے حکومتی دعووں کا مذاق اڑا رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں