پٹرولیم بم: ہوش ربا اضافے کی سمری حکومت کو ارسال

اسلام آباد:اوگرانے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ۔سمری میں یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹرانیس روپے تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 36 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 20 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے 10 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
یکم اکتوبرسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 19 روپے 33 پیسے اضافہ ممکن ہے جبکہ اوگرا کی سمری کی تمام سفارشات منظور کی گئیں تو پیٹرول کی قیمت 71 روپے 50 پیسے سے 73 روپے 86 پیسے ہوگی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 77 روپے 40 پیسے کے بجائے 79 روپے 60 پیسے میں فروخت ہو گا ۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وزیراعظم سے منظوری کے بعد یکم اکتوبر سے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں