بہاولنگر: بچوں کو سکول لے جانے والا رکشہ نہر میں گر گیا

بہاولنگر: بہاول نگر کے نواح میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والا موٹرسائکل رکشہ صادقیہ کینال میں گرگیا۔ جس سے 14 بچے نہر کی نذر ہو گئے. ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 10 بچوں کو نہر سے زندہ نکال لیا،جبکہ 4 بچوں کی تلاش جاری ہے،واقعہ بہاول نگر کے علاقے منڈی صادق گنج کے قریب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل رکشہ بھولے والا پل سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتاری کی وجہ سےڈرائیور سے بے قابو ہوکر صادقیہ کینال میں جاگرا۔موٹرسائیکل رکشے میں رکشہ ڈرائیور کی بیٹی سمیت اسکول کے 14 بچے سوار تھے جن میں سے 10 بچوں کو نہر سے زندہ نکال لیاگیا ہےجبکہ 4 بچوں کی تلاش جاری ہے۔بچے اسکول سے چھٹی کے بعد واپس اپنے گاؤں جارہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں