فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مکاتب فکر کی تجاویز پر عمل کیاجائے: شیخ اعجاز

ساہیوال(بیورورپورٹ)اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ ملک کو فتنوں سے پاک رکھنے کے لئے عملی اقدامات اٹھاناہوں گے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے مکاتب فکر کی تجاویز پر عملدرآمد کروایاجائے۔ سنجیدہ اور حساس معاملات کو میڈیا کی زینت نہ بنایاجائے۔ اپنے ایک بیان میں 10نکاتی تجاویز دیتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ ناموس رسالت ؐ ‘ ناموس اہل بیت ؓ ‘ ناموس صحابہ ؓ ‘ناموس ازواج مطہرات‘ نا موس امام مہدی اور احترام اولیا کی پاسداری کریں گے اورحکومت ہر سطح پر اقدامات کرے۔ فرقہ وارانہ تقاریر‘ کیسٹس اورتحریر‘ناجائز لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر سختی سے عملدرآمد ہو نا چاہیے۔ لائسنسی روائتی‘قدیمی اور شیڈول کے مطابق جلوسوں اور مجالس کے لئے کوئی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے۔نئے پروگرام‘ تکفیر اور تبرا کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ نیشنل ایکشن پلان ضرب عضب‘آپریشن ردالفساد‘ مدرسہ ریفارمز کی حمایت کرتے ہیں۔ دہشتگردی انتہا پسندی اور تخر یب کا ری کے خاتمے کے لئے پاک فوج اور سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیاجائے۔ مساجد‘امام بارگاہ‘مزارات‘مدارس اور اقلیتی عبادتگاہوں کی سکیورٹی سخت کی جائے۔ امن کمیٹیوں کے ممبران‘اتحادبین المسلمین‘سول سوسائٹی‘ ڈاکٹرز‘ تاجران‘وکلاء اور اہل قلم‘مختلف شعبہ ہائے زندگی معاشرے کو فلاحی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ شرپسندوں‘ فرقہ برو ر افراد اور فساد فی العرض کرنے کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں