چیچہ وطنی کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

چیچہ وطنی (محمد اویس سکندر سے) : تھانہ صدر کے اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار.تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی جوڈیشل مجسٹریٹ مجیب الرحمن, اینٹی کرپشن افسر شاہد شریف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ صدر چیچہ وطنی کے اے ایس ائی طاھر حسین کو 10ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا. اے ایس آئی کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں