ساہیوال،موبائل کمپنی کے ٹاور سے بیٹریاں چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موٹرسائیکل‘ نقدی وموبائل فون اور بیٹری لے اڑے۔ چوری کی واردات 85/6-Rمیں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے فرار طارق کی موٹرسائیکل نمبری8885/SLN مالیتی 63ہزارروپے مسجد کے باہر سے چرالی۔دیگر وارداتوں جوہرٹاؤن میں فخر وغیرہ 2ملزمان نے موبائل فون کمپنی کے ٹاور سے بیٹری مالیتی 1لاکھ روپے اور 85/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے قربان علی کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں