بغیر اجازت محرم کاجلوس برآمد کرنے پر مقدمہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)بغیر اجازت جلوس برآمد کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق سید امام کوثر زیدی نے فرنیچر بازار میں محرم الحرام کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت جلوس برآمد کیا جس کی اطلاع ایس ایچ او فتح شیر سب انسپکٹر محمد اشرف کو ملی جس پر مذکورہ آفیسر نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ 188ت پ مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ملزم کی گرفتار ی عمل میں نہیں آسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں