ساہیوال(بیورورپورٹ) آئی کام کا زیرتعلیم ذہین طالب علم نشہ کی لعنت میں مبتلا ہو کر نجی ہسپتال میں زیر علاج‘نشہ کی لعنت میں مبتلا ہو کر زندگی اور موت کی آخری سٹیج پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھٹونگر کا رہائشی 20سالہ آئی کام کا طالب علم محمد عدیل دوستوں کی بری صحبت میں بیٹھ کر نشہ کی لعنت میں مبتلا ہوگیا اور ہیروئن کا نشہ کرکے زندگی اور موت کی آخری سٹیج پر پہنچ گیا۔ جسے اس کی والدین نے فرید ٹاؤن کے ایک نجی ہو میو ویلفیئر ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرادیا جہاں دو زیر علاج ہے۔ مذکورہ طالب علم نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ذہین طالب علم تھا اور دوستوں کو بری صحبت میں بیٹھ کر نشہ کا عادی ہوگیا۔ انہوں نے طالب علموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بری صحبت میں بیٹھنے سے گریز کریں اور اپنی تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے علم حاصل کریں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments