ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ کا آپریشن تھیٹرغیر فعال ۔واٹر سٹر لائزنگ یونٹ 2سال میں مرمت نہ ہوسکا‘سٹر لائز کئے بغیر انسٹرومنٹ استعمال کرنے سے مریض انفیکشن کا شکار ہونے لگے‘ متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال کے ایمر جنسی وارڈ کا آپریشن تھیٹر 2سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا۔ 2سال قبل نصب کئے جانے والا واٹر سٹر لائزنگ یونٹ بھی خرابی کاشکار ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے اس کی مرمت کی طرف توجہ ہی نہیں دی۔ ایمر جنسی میں موجود میڈیکل انسٹرومنٹس کو بغیر سٹر لائز کئے استعمال کرنے سے مریضوں میں انفیکشن اور بیماریاں مزید پھیلنے کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ ایمر جنسی آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹر نہ ہونے سے مریص مشکلات کاشکار ہیں جبکہ سی ٹی سکین مشین‘ الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے پلانٹ کی حفاظت کیلئے سکیورٹی انتظامات ناقص ہیں۔ مختلف حلقوں نے کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments