کراچی: القاعدہ کے عامر شریف سمیت 5 دہشت گرد پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی(ویب نیوز) کراچی کے علاقے سچل میں سپر ہائے وے کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرپولیس اور حساس ادارے نے چھاپہ مارا ہے۔ایس ایس پی ملیر راؤانوارکے مطابق چھاپےکے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔پولیس کی طرف سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی ۔ پولیس کی فائرنگ سے 5 دہشت گر دہلاک ہو گئے ۔راؤ انور کے مطابق کارروائی میں پولیس کے ساتھ حساس ادارے بھی شامل تھے۔راؤ انوار کے مطابق دہشت گرد چار پانچ دن سے ہماری نظر میں تھے. دہشت گردوں نے بغیر ڈرائیور چلنے والی ایک کار بنائی تھی جسے دہشت گردے کے لیے استعمال کیا جانا تھا.دہشت گردوں نے کراچی میں تباہی کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور اسی وجہ سے ایک عارضی رہائش پر مقیم تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں