لاہور: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کوپارلیمنٹ کےلیے خطرہ قراردے دیا،پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کا گٹھ جوڑ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے نیک شگون نہیں،دونوں جماعتوں کوریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جارہا ہے،خورشید شاہ نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور پالیمنٹ کیخلاف حملوں کوروکنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کا گٹھ جوڑ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے نیک شگون نہیں۔ دونوں جماعتیں پارلیمنٹ سے مراعات لے کراسی کیخلاف کام کررہی ہیں۔اسی طرح یہ دونوں جماعتیں پارلیمانی نظام کیخلاف سازشوں میں بھی مصروف ہیں۔ دونوں جماعتوں نے پارلیمنٹ کے خلاف کلہاڑا ہاتھ میں لیا ہوا ہے۔ دونوں جماعتوں کوریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جارہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خورشید شاہ نے پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے بہترین کام کیا ہے بلکہ پالیمنٹ پرحملوں کوروکنے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے
Load/Hide Comments