محبت میں ناکامی اور پسند کی شادی نہ ہونے پر 2 نوجوانوں کی خودکشی

ساہیوال(نمائندہ خصوصی) پسند کی شادی سے روکنے اور محبت میں ناکامی پر ساہیوال میں دو نوجوانوں کی خود کشی کی کوشش۔ایک جاں بحق دوسرے کی حالت نازک۔ تفصیلات کے مطابق فرید ٹاؤن ساہیوال کے 18 سالہ فرحان نے پسند کی شادی پر والدین کی ڈانٹ سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی۔ چک 80/5 آر کے 30 سالہ بلو نے محبت میں ناکامی پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر نے کی کوشش کی۔بلو کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی ھالت نازک بتائی جاتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں