چوہدری نثار کو مسلم لیگ(ن) کا صدر بنانے کا فیصلہ

کراچی:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے پر دو بڑوں میں اتفاق ہوا ہے اور اس ضمن میں جلد ہی اعلان متوقع ہے ۔ قومی اخبار کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گزشتہ روز پنجاب ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں کیا گیا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے چیئر مین راجہ ظفرالحق بھی شامل تھے ۔
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ کے بعد چوہدری نثار ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس میں شمولیت پر رضا مند ہوئے اور پریس کانفرنس میں ان کے چہرے پر اطمینان اور تا ثرات بھی خوش گوار تھے ۔ دوسری طرف الیکشن کمیشن نے بھی مسلم لیگ (ن) کو صدر منتخب کرنے کا نوٹس جاری کیا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں