کراچی جیل میں داعش کے لیے کارکن بھرتی کرنے کا انکشاف

کراچی: سینٹرل جیل کراچی داعش میں کارکنوں کی بھرتی کے انکشاف نے جیل حکام اور پاکستانی سیکیورٹی اداروں میں سنسنی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔حساس اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران دو ملز مان کو حراست میں نے لیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کی سینٹرل جیل میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ جیل میں موجود کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو داعش میں بھرتی کیا جارہا تھا اور یہ کام دوسال سے جاری تھا ،ملزمان نے انکشاف کیا کہ داعش میں بھرتی کے بعد سے لے کر اب تک 12افراد ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں داعش کے پاکستان میں وجود کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ سلسلہ اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کے جھنڈے لگانے کے واقعے کے بعد شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے تحقیقات شروع کر دیں تھیں ۔کراچی میں داعش کارکنوں کی بھرتی کا انکشاف انہی تحقیقات کا نتیجہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں