گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹرز سمیت 7 افراد گرفتار

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایف آئی اے ملتان نے نوشہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرنے والے دو ڈاکٹروں سمیت 7افراد کو گرفتار کر لیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان بابر شہریار نے گردوں کی غیر قانونی منتقلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی جس نےگزشتہ رات مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نوشہرہ کے علاقے پبی کے نجی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چھاپہ مارکر گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے ہوئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے یورولوجسٹ ڈاکٹرعبدالعزیز،دو ٹیکنیشن فاروق احمد،محمد بلال اور نوید احمد،میل نرسنگ اسسٹنٹ کامران احمد اور حشمت اللہ ،اینستھیزیا سپیشلٹ عبدالرحمان،ڈرائیور شاہد اقبال کو حراست میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں