سرگودھا: پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق

سرگودھا: سرگودھا کے نواحی علاقے میں کرشنگ کرتے ہوئے پہاڑی تودہ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق. ریسکیو ذرائع کے مطابق پل 111کے پہاڑی سلسلہ چک 123کے قریب مزدرو معمول کے مطابق کرشنگ کررہے تھے کہ اس دوران پہاڑی تودہ گرگیا۔ جس کے نیچے 8مزدرو دب گئے۔امدادی کارروائیوں کے دوران 2 مزدورں کو شدید زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا جبکہ 6مزدور تودے تلے دب کر جاں بحق ہوگئےجن میں 35سالہ فلک شیر ، کامران، شاہد، عابد، اعجاز اور شیر محمد شامل ہیں۔مزدروں نے ریسکیو 1122کی ٹیم کیساتھ ملک امدادی کاروائیوں کے دوران لاشیں نکالی۔
پل 111 کے پہاڑی سلسلے میں مناسب حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے سبب آج کے واقعے کے علاوہ دوہفتوں میں مختلف واقعات میں 13مزدور جاں بحق ہوچکےہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں