بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بگڑ گئی ،ایمرجنسی میں منتقل

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت بگڑنے پر گذشتہ روز انہیں لندن کے پرنس گریس اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کلثوم نواز کی حالت بہت بگڑ گئی تھی، ڈاکٹروں نے ان کاطبی معائنہ کیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر آج بھی ایمرجنسی میں رکھا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مریم، حسن، حسین والدہ کے ساتھ اسپتال میں رہے اور نوازشریف کو بھی کلثوم نوازکی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

مریم نواز کی ٹویٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں