اسحاق ڈار پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔ اسحاق ڈار کواحتساب عدالت آج طلب کر رکھا ہے، فرد جرم عائد ہونے کے بعد ان کاٹرائلکیا جائے گا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی چوتھی سماعت آج 27 ستمبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہو گی۔ ملزم اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی جانا ہے جس کے بعد ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔عدالت نے 25 ستمبر کی گزشتہ سماعت پر ملزم کو 23 جلدوں پر مشتمل ریفرنس کی نقول فراہم کر کے وصولی کی رسید پر دستخط کرائے تھے۔
اس کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے ریفرنس کے جائزے کے لیے کم از کم 7 دن دینے کیدرخوست مسترد کردی تھی اور فرد جرم عائد کرنے کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔
نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے اہل خانہ کے831 ملین روپے کے اثاثے ہیں جو مختصر مدت میں 91 گنا بڑھےاور ان سب کا ٹرائل کرپشن الزامات کے تحت کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں