پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کا مشترکہ قائد حزب اختلاف منتخب کرنے پر اتفاق

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستاراور دیگر رہنماؤں سے بہادرآباد میں متحدہ کے عارضی مرکز میں ملاقات کی جس میں قومی اسمبلی میں نیا قائد حزب اختلاف لانے پر اتفاق کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہا کہ پی ٹی آئی وفد کے ساتھ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جب کہ پی ٹی آئی اور ایم کیوایم ارکان نے ہمیشہ قومی ایشوز پر رابطہ رکھا، بعض دفعہ پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کی قراردادوں کی حمایت کی جب کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہم تیسری بڑی جماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کا ہے اور پیپلزپارٹی کا فرینڈلی اپوزیشن کا کردار رہا ہے، پیپلزپارٹی نے مسائل پر کبھی بات نہیں کی جب کہ صوبائی اور وفاقی وسائل سے کچھ نہیں دیا اورعوامی مسائل پر سمجھوتا کیا گیا، صرف قومی اسمبلی میں ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں