"بی بی " کے قتل میں مشرف کا ہاتھ ہے: خورشید شاہ

جیکب آباد :قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مشرف جانتے تھے کہ بی بی کی جائے قتل سے شواہد ملے تو پوری ٹریل مل جائے گی، اس لیے بی بی کی شہادت کے فوراً بعد جائے وقوعہ کو دھلوا دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی بی خود کہہ چکی تھیں کہ مشرف نے انہیں دھمکیاں دیں، ہمیں بھرپور شبہ ہے کہ بی بی کے قتل میں مشرف براہ راست یا بالواسطہ ملوث ہے۔
خوشیدشاہ نے کہا کہ سویلین بہادر ہوتے ہیں، نوازشریف مقدمات کا سامنا کرنے پاکستان آگئے ہیں جب کہ مشرف گیدڑ کی طرح باہر سے بیٹھ کر دھمکیاں لگاتے ہیں، اگر وہ بہادر ہیں تو آکر مقدمات کا سامنا کریں خود ہی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں