ساہیوال: پیرا میڈیکل سکول کے طلبا کا سینئیر ڈاکٹر پر تشدد

ساہیوال(ساہیوال اپ ڈیٹس) ڈی ایچ کیو ساہیوال میں پیرامیڈیکل سکول کے طلبہ کا ہنگامہ، چیک اپ کے لیے باری کا انتظار کرنے کی ہدایت پر ناراض طالب علم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سینئر ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پیرا میڈیکل سکول کا طالب علم عرفان چیک اپ کے لیے ڈاکٹر فضل شاہ شیرازی کے پاس آیا،ڈاکٹر نے باری کا انتظار کرنے کا کہا تو عرفان نے عملے سے بدتمیزی شروع کردی۔ڈاکٹر فضل شیرازی نے معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی تو عرفان مشتعل ہو گیا اور اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران عرفان کے ساتھیوں نے وارڈ ملازم طارق کے 6300روپے بھی نکال لیے۔ ڈاکٹر اور عملے نے ایم ایس کے کمرے میں پناہ لے کر جان بچائی۔ سیکیورٹی گارڈز کے آنے پر ملزم اپنے مزید ساتھیوں کو بلا لایا اور ایم ایس ٓفس میں گھسنے کی کوشش کی۔پولیس نے عرفان اور اس کے ساتھیوں پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں