ساہیوال: منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے

ساہیوال (بیور ورپورٹ) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے‘ 14کلو چرس‘سواکلو افیون‘30لیٹرشراب برآمد‘3ملزمان گرفتار۔پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 97/6-Rمیں چھاپہ مارکر نامور منشیات فروش بلا ل کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 10کلو‘120گرام چرس اور سواکلو افیون برآمدکرلی۔ پولیس نے 89/6-Rمیں منشیات فروش غلام حسین کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 3760گرام چرس اور82/6-Rمیں راشد علی سے30لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں