محمد پور روڈ ساہیوال ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ساہیوال (بیور ورپورٹ)کمپری ہنسو ہائی سکول سے محمد پور روڈ اور دیگر علاقوں کو جانے والی سڑک ٹھوٹ پھوٹ کا شکار‘دیہاتیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا‘سڑک ٹوٹنے کے باعث وارداتیں بھی ہونے لگیں‘ متعلقہ حکام سے سڑک کی تعمیر کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول سے محمد پور روڈ اڈہ مائی والی مسجد‘6-Rچکوک سمیت اور ملحقہ سرور چوک فیصل آباد روڈ کو جانے والی سڑک کا فی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ مذکورہ علاقوں کے عوام نے این اے 161 اور پی پی 222 کے حلقوں کے منتخب ممبران اسمبلی اورضلعی وڈویژنل انتظامیہ کے افسران کi توجہ دلائی ہے لیکن تاحال کسی نے بھی مسئلے پر توجہ نہیں دی ۔ مذکورہ علاقوں کے عوام کا کہنا ہے کہ انہیں آمدورفت میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے اور منڈیوں میں اجناس لانے کیلئے بھی انہیں پریشانی ہے جبکہ رات کے وقت راہگیروں کو لوٹ لیاجاتاہے۔ ٹوٹی سڑک کی وجہ سے وارداتوں میں اضافہ ہو گیاہے۔ مذکورہ علاقہ کے مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سڑک کو فوری تعمیر کیاجائے تاکہ آنے جانے والے افرادکو مشکلات نہ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں