چوری کی وارداتوں میں شہری موبائل اور قیمتی سامان سے محروم

ساہیوال (بیور ورپورٹ)چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان موبائل فون‘سامان کریانہ اور بکرے چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات نواحی گاؤں 18WMٹکڑا میں محمدا حمد وغیرہ 5ملزمان نے مقبول احمد کی دوکان کے تالے توڑ کر دوکان سے سامان کریانہ اور موبائل فون کل مالیتی35ہزارروپے چرالئے۔ دوسری واردات 64/4-Rمیں ہو ئی یہاں عباس وغیرہ4ملزمان نے خانم بی بی کے گھر کو نقب لگا کر 3بکرے اور بکری مالیتی 1 لاکھ7ہزارر وپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں