کھرل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ

ساہیوال (بیور ورپورٹ)سماجی تنظیم کھرل فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ چک موضع بشیرا میں منعقدہوا جس کا افتتاح سابق ضلعی ناظم رائے حسن نواز خان کیا۔ کیمپ میں لاہور سے آئے ہوئے ہیپا ٹائٹس‘شوگر‘ بلڈپریشر اور آنکھوں کے ماہر ڈاکٹروں نے 300 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات دی گئیں۔ تنظیم کے ترجمان رائے عزیز اللہ نے بتایا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرناہم سب کا فرض ہے اور یہ عبادت بھی ہے اس میں سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ انہوں نے بتا یا کہ فری میڈیکل کیمپ کے قیام سے دور دراز چکوک کے مکینوں کو مفت معائنہ کی سہولت ملی ہے جس سے انہیں صحت یاب ہونے میں مد دملی ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے لوگوں کو طبی سہولتیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں