سٹیج اداکارہ مسکان بیگ کو سابق شوہر کی دھمکیاں

بھکر (محمّد اویس سکندر سے) سٹیج اداکارہ مسکان بیگ نے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے اپنے سابقہ شوہر بابر چوہدری پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میرے نام سے سوشل میڈیا پر مختلف جعلی ناموں سے آئی ڈیز بنا کر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے.مسکان بیگ کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ پہلے ہم دونوں کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے مگر بابر چوہدری میرے نام کی مختلف قسم کی آئ ڈیز بنا کر میری تصویروں کے ساتھ میرا نمبر لکھ کر غلط اسٹیٹس اپ لوڈ کررہا ہے اور میرے بھائی کو مختلف طریقوں سے بلیک میل کر رہا ہے . مجھے اور میرے اہل خانہ کو اندر کروانے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں.اداکارہ نے اعلی حکام اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ میری داد رسی کی جاۓ اور تحفظ فراہم کیا جاۓ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں